معظم خان کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میں خوشی کی لہر

لندن(پی این آئی)معظم خان کو برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میں خوشی کی لہر۔ہالینڈ میں پاکستان کے سابق سفیر معظم خان کو برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے، ان کی یورپ میں دوبارہ ہائی کمشنر تعنیاتی پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہالینڈ

میں معظم خان نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے لیے لاتعداد ایسے کام کیے جو کمیونٹی میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کو ایک پلیت فارم پر اکھٹا کیا اور پاکستان کے قریب تر کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کی جنھوں نے کشمیریوں کی تحریک چلائی اور امن کے قیام کے لیے کام کرنے والوں کا ساتھ دیا۔ ان کی برطانیہ میں تعنیاتی پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی میں اعتماد بڑھا اور خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کشمیریوں کا کہنا تھا کہ معظم خان کی آمد سے تحریک کشمیر کو تقویت ملے گی اور پاکستان کا مضبوط مؤقف اجاگر کرنے کا بھی موقع ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close