لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں کتنے پاکستانی شہری متاثر ہوئے؟ کتنے جاں بحق و زخمی ہوئے؟ پاکستانی سفیر نے تفصیل فراہم کر دی

بیروت (پی این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں کتنے پاکستانی شہری متاثر ہوئے؟ کتنے جاں بحق و زخمی ہوئے؟ پاکستانی سفیر نے تفصیل فراہم کر دی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ۔پاکستانی سفیر برائے لبنان نجیب

درانی نے بیروت دھماکے میں پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ بچے کے والد اور بہن شدید زخمی ہیں۔پاکستانی سفیر نجیب درانی کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ساجد اور بیٹی آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق بچے کی والدہ اور نانی بھی زخمی ہوئی ہیں۔نجیب درانی نے بتایا کہ متاثرہ پاکستانی خاندان پورٹ کے قریب فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، سفارت خانے کا عملہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے موجود ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی آواز سائپرس تک سنی گئی اور شام تک اس کے اثرات محسوس ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close