پی آئی اے نے پیرس سے اسلام آباد تک پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، یہ کیسے ممکن ہو گیا؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے نے پیرس سے اسلام آباد تک پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، یہ کیسے ممکن ہو گیا؟ تفصیل جانیئے۔قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سول ایوی ایشن

اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، جبکہ 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close