چترال میں 12 سے 70 سال عمر کے 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو، تعداد 27 ہوگئی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں 12 سے 70 سال عمر کے8 افرادکا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو، تعداد 27 ہوگئی۔ ۔محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق مسماۃ مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، مسماۃ حناء عمر 23 سال، مسماۃ بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68

سال، عبد الوہاب عمر 51 سال،مسماۃ ام لیلیٰ عمر 12 سال، مسماۃ بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال کے ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جن میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ ان سب کو ہسپتال کے آئی سولیشن یونٹ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق ان آٹھ افراد کے ٹیسٹ آنے سے چترال میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔ ان افرادکا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہیں یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھاگیاتھا۔۔۔۔

جہلم شہر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا

close