گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی )پاکستان میں جاری مہنگائی کے باعث کار ساز کمپنیوں کو اپنی گاڑیاں بیچنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور سیلز کافی حد تک نیچے چلی گئی ہیں جس کے باعث عارضی پروڈکشن بند کرنے جیسے اقدامات تک کیئے جاتے رہے ہیں تاہم اب لکی موٹرز کارپوریشن نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سٹونک‘ کی قیمت میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ’ کیا ‘ کی مشہور زمانہ گاڑی ’ سٹونک‘ کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزارروپے کی حیران کن کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، جو کہ یکمشت کی جانے والی کسی بھی گاڑی کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے ۔ سٹونک کی قیمت کمی کے بعد 62 لاکھ 80 ہزار سے کم ہو کر صرف 47 لاکھ 67 لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔گاڑی قیمت میں اچانک بھاری کمی کو دیکھتے ہوئے خواہشمندوں کا رش شورومز میں بڑھ گیاہے تاہم کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان کا کہناہے کہ اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کردی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

close