سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا؟ پاکستان میں دیکھا جاسکے گا یا نہیں؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا جس پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

 

 

 

 

چاند گرہن کا آغاز کل ( 25 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہو گا جو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا، مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ بتایا گیا ہے۔چاند گرہن افریقہ، یورپ، آسٹریلیا اور شمالی و مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا تاہم پاکستان اور بھارت کے باشندے اس کا نظارہ نہیں کر سکیں گے۔

close