53 ٹھیکیداروں سمیت 247 پیشہ ور بھکاری گرفتار، مقدما ت درج

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی،53ٹھیکیداروں سمیت 247پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدما ت درج کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کا کہنا ہے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے صدقات و خیرات صرف ضرورت مند افراد کو دیں اور پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد فرحت عباس کا ظمی نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات کے مطابق وفاقی دارلحکومت سے پیشہ ور گداگری کے خاتمہ اور پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے دوران وفا قی پولیس نے گزشتہ پا نچ دنو ں کے دوران خفیہ ذرائع سے پیشہ ور بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کا پتہ چلایا اور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 53ٹھیکیداروں کو247پیشہ ور بھکا ریوں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ، بچو ں سے بھیک منگو انے، و دیگر دفعات کے تحت مقدما ت درج کر کے قانو نی کارروائی عمل میں لائی، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد،امام با ر گا ہو ں، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے،انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مختلف گروپس اور کریمینل گینگز جو کہ ان بھکاریوں کی پشت پناہی اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے، انہو ں نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بچیوں کو پکڑ کر شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز بھجوایا جائے تاکہ وہاں ان کی تربیت کر کے ان کو ایک عام اور مہذب شہری بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے صدقات و خیرات صرف ضرورت مند افراد کو دیں اور پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔

close