تیسری شادی کی مخالفت کرنے والی دوسری بیوی کو شوہر نے تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا، پھر کیا ہوا؟

بغداد(پی این آئی) شوہر کی تیسری شادی کی مخالفت کرنے والی دوسری بیوی کو شوہر نے تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا، عرب میڈیا کے مطابق عراقی خاتون کو شوہر کے فیصلے کی مخالفت مہنگی پڑگئی۔ تیسری شادی کی مخالفت پرعراقی شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔ عراق کے جنوبی

علاقے ذیقار صوبے میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی سے سفر کررہی تھی بات چیت کے دوران تیسری شادی کے پروگرام کی مخالفت کی تو شوہر کو غصہ آگیا، اس نے تیز رفتار گاڑی سے بیوی کو دھکا دے کر نیچے پھینک دیا۔ گاڑی سے نیچے گرائے جانے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق یہ واقعہ ذیقار صوبے کے ضلع قلعہ سقر میں یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا۔ زخمی خاتون علاج کے لیے ہسپتال میں داخل  تھی۔ خاتون نے ہسپتال میں مرنے سے قبل علاج کے دوران بیان ریکارڈ کرایا جس میں شوہر کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے شوہرکو تیسری شادی سے روکنے کی کوشش کی تھی اور وہ خود دوسری بیوی تھی۔ پولیس نے خاوند کو گرفتار کرلیا۔ اسے قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔  تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ناراض ہونے کا انکشاف کر دیا گیا کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز ناراض ہیں یہ اس لیے ترمیم کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں آرڈیننس کےذریعےترمیم نہیں کی جاسکتی۔نالائق حکومت سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی لا کر میچ کو فکس

کرنا چاہتی ہے، صدارتی آرڈیننس سے پارلیمنٹ متنازع ہو سکتی ہے۔بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جامع الیکٹورل اصلاحات کے حامی ہیں، حکومت کے پاس جامع الیکٹورل اصلاحات کے لیے وقت تھا لیکن یہ سمجھ رہے تھے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کو فری ہینڈ مل جائے گا۔ ہم اس آرڈیننس کو چیلنج کرنے جارہے ہیں، امید ہےسپریم کورٹ بھی اس کی اجازت نہیں دےگی۔ ہم اوپن بیلٹ کے ذریعے بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کوٹف ٹائم دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہماری امیدعدالت سےوابستہ ہے،آئین وقانون کےمطابق فیصلہ ہوگا۔ اگر حکومت کی سازش کامیاب ہوئی توالیکشن پربڑاحملہ ہوگا، اسمبلی میں ہم سےبولنےکاحق بھی چھیناجارہاہے اگر ووٹ کا حق بھی چھینیں گے تو تمام جماعتوں سے ردعمل آئے گا۔

close