ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا ایسا نقصان کہ جان کر آپ یہ عادت چھوڑ دیں گے ، ماہرین نے تنبیہ کر دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)دفتر میں آپ کس طرح بیٹھنا پسند کرتے ہیں؟ اچھا گھر میں یا بس میں یا پارک میں؟

ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی غور نہ کیا ہو مگر بیشتر افراد ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو زیادہ آرام دہ سمجھتے ہیں۔یقیناً زیادہ دیر تک اس پوزیشن سے پاؤں سن ہو سکتے ہیں مگر یہ آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔مگر کیا اس پوزیشن میں بیٹھنے سے کسی قسم کا نقصان تو نہیں ہوتا؟بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ اس انداز سے بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جیسے رگیں ابھرنے لگتی ہیں، حاملہ خواتین کو پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے یا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔تو اس بارے میں جانیں کہ سائنس کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔

حمل کے دوران جسم میں متعدد تبدیلیاں آتی ہیں جس کے دوران مختلف خواتین کو چلنے، کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔بیٹھنا مشکل ضرور ہو سکتا ہے مگر کسی بھی انداز جیسے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے بھی بچے کو نقصان نہیں پہنچتا۔اس انداز سے بیٹھنے سے بچے کو تو نقصان نہیں پہنچتا مگر ایڑیوں کی سوجن یا ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

close