تھرمیں آج مزید 3 بچےدم توڑگئے، ہلاکتیں ہوگئیں

لاہور(پی این آئی)تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے دم توڑگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کا انتقال سول اسپتال مٹھی میں ہوا۔محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر فوت ہونے والے تین بچوں کی عمریں نومولود سے ایک سال کے درمیان ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 122 ہو گئی۔

close