ملک کےکتنے اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی؟تشویشناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے 6اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

کوئٹہ،چمن،پشاور،کراچی اورمستونگ میں وائرس موجود ہےجس کے بعد مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، پولیو وائرس پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

close