کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز میں بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا، نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کرونا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ سے کراچی آنیوالے 50 سالہ شخص کا تعلق مینگورہ سوات، 27 سالہ مسافر کا تعلق میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے ہے جبکہ ریاض سے آنیوالے 22 سالہ مسافر کا تعلق مینگورہ سوات اور 40 سالہ مسافر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ریاض سے آنیوالا پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے، 68 سالہ چھٹا مسافر جیکب آباد کا رہائشی اور جدہ سے کراچی آیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کا ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 15 مثبت کیسز میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں، دیگر 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

close