گوشت فوراً ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچنے کا آسان نسخہ

عام طور پر سُرخ گوشت زیادہ کھانے سے بہت سے لوگ بد ہضمی جیسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور پیٹ خراب کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، ان طریقو ں کی مدد سے جہاں آپ بد ہضمی سے بچ سکیں گے وہاں آپکا نظام انہظام بہتر طور پر کام کرے گا اور پیٹ کی صفائی ہو جائے گی۔ ڈائیٹری فائبر گوشت کے ساتھ ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو جیسے سبز سلاد، جو کا آٹا، فروٹس، سبزیاں وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں خاص طور پر اسپغول کےچھلکے کا استعمال کریں کیونکہ اسکے اندر فائبر کی کافی مقدار ہوتی ہے، فائبر آپکے نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے یہ معدے سے پانی کو جذب کرکے وزن پیدا کرتی ہے۔ دہی دہی گوشت کھانے کے ساتھ دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹریا کی تعداد کو بڑھائے گا اور معدے میں انفیکشن پیدا ہونے سے روکے گا اور گوشت کو تیزی سے ہضم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔ املی آلو بُخارے کا پانی املی اور آلو بخارے کو رات کو بھگو دیں اور گوشت کھانے سے پہلے اس پانی کو پی لیں ، یہ آپ کی خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا اور آپ کو تیزابیت جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔ کم مصالحے والے کھانے گوشت کو پکاتے وقت بازاری تیز مصالحوں کا استعمال نہ کریں اور گوشت کو لہسن، ادرک ، ٹماٹر وغیرہ کے ساتھ پانی میں گلائیں اور گوشت میں گھی وغیرہ ڈال کر مت بھونیں تاکہ آپ کا پیٹ خراب نہ ہو اور آپ کے معدے کو گوشت کو ہضم کرنے میں مشکل نہ ہو۔ پیٹ بھر کر مت کھائیں مزیدار کھانا دیکھ کر کھانے کو جی چاہتا ہے مگر اگر ایسا کھانا بیمار کردے تو سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے اس لیے پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں تاکہ معدے کو کھانا ہضم کرنے میں آسانی ہو۔

close