ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر شوگر کا ٹیسٹ اب خود کیا جاسکتا ہے،

کراچی (این این آئی) ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر ذیابیطس کا ٹیسٹ اب خود کیا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین نے ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر اپنے طور پر ذیابیطس کا ٹیسٹ خود کرنے کا ایک اسکور تیار کرلیاہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن 8 نومبر 2020ء کے موقع پر پروفیسر آف میڈیسن بقا ئی میڈیکل

یونی ورسٹی اور ماہر ذیابیطسپروفیسر عبد الباسط نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی کو ذیابیطس چیک کرانی ہے تو وہ خود اپنا ٹیسٹ گھر بیٹھ کرکے پتہ لگا سکتاہے کہ اسے ذیابیطس ہے یا نہیں؟ اس کے لئے ڈاکٹر کے پاس جا کر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ڈاکٹر عبدالباسط نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ 12 سال کی محنت کے بعد ایک ایسا اسکور تیار ہے جس کی مدد سے ہم اپنے اندر ذیابیطس کے ہونے یا نہ ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ یہ اسکور تین سوالوں پر مشتمل ہے۔ ہم صرف 30 سیکنڈ میں اپنا اسکور نکال سکتے ہیں کہ ہمیں شوگر ہے یا نہیں؟۔ مثلاً عمر، اگر 40 سے 50 کے درمیان عمر ہے تو 1 نمبر لکھ لیں، 50 سال سے زائد عمر ہے تو 3 نمبر لکھ لیں اور اگر 40 سال سے کم عمر ہے تو 0 لکھ لیں۔ اس طرح ایک سوال مکمل۔ اب آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا اسکور زیرو ہے، ون ہے یا تھری ہے۔ دوسرا سوال: اگر فیملی میں کسی کو شوگر ہے مثلا امی، ابو، بہن بھائی وغیرہ کو تو اپنے اسکور میں 1 لکھ لیں ورنہ 0 لکھ لیں۔ اسی طرح 2 سوالوں کے جواب مکمل ہوگئے۔ اب تیسرا سوال ، اگر مردوں کی کمر ساڑھے 35 انچ سے زیادہ ہے تو اسکور 2 لکھ لیں اور اگر ساڑھے 35 انچ سے کم ہے تو 0 اسکور لکھ لیں۔ عورتوں کی کمر اگر ساڑھے 31 انچ سے زیادہ ہے تو 2 اسکور لکھیں اور اگر ان کی کمر ساڑھے 31 انچ سے کم ہے تو اسکور 0 لکھ لیں۔ اس طرح تین سوالوں کے جواب ہمیں معلوم ہونے پر ہمیں اپنا اسکور پتہ چل گیا۔ اگر تین سوالوں کے اسکور جمع ہونے پر جواب 4 آئے تو آپ کو یقینا ذیابیطس ہے یا ہونے والی ہے۔ اگر آپ کے اپنے تینوں سوالوں کا جواب 4 نہیں آتا تو آپ کو ذیابیطس نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس اسکور کے ذریعے پتہ چل جائے تو آپ کو خون ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا۔ ۔۔۔

close