ایک ایسا سستا پاکستانی پھل جو وٹامن سی کا خزانہ ہے، جسمانی نقاہت دور کرنے کا شافی علاج

اسلام آباد (پی این آئی) طبی ماہرین کے مطابق عام نقاہت اور بخار کی وجہ سے پیدا ہونے والی کم زوری دور کرنے کے لیے دواؤں کے بجائے قدرت کے خزانے سے پھلوں اور سبزیوں سے بھی مدد لینا چاہیے۔ اس کے لیے طبی ماہرین سنگترے کو بہت مفید بتاتے ہیں اور اس کا شربت پینے کی ہدایت کرتے ہیں۔ ماہرین کے

مطابق یہ قدرتی ٹانک کا کام کرتا ہے اور قوت بخش ہے۔ سنگترا ہمارے یہاں بہ کثرت پیدا ہوتا ہے۔ اس پھل کی افادیت اور غذائیت کو سبھی مانتے ہیں۔ موسم کے لحاظ سے اس کا باقاعدہ استعمال دماغی چستی اور توانائی کا سبب بنتا ہے اور جسم کو فرحت حاصل ہوتی ہے۔ یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہے، جس کا رس گویا حلق سے اترتے ہی جزو بدن بن جاتا ہے۔ اس پھل کی اسی خاصیت کو دیکھتے ہوئے ماہرین طب جسمانی نقاہت دور کرنے اور خاص طور پر بخار میں سنگترے کا رس دینے کی ہدایت کرتے ہیں۔ یہ پھل پیاس کی شدت ختم کرتا ہے اور مختلف جسمانی تکالیف سے بھی نجات دلاتا ہے۔ سنگترے کے چھلکے بھی مختلف اور عام طبی مسائل کی صورت میں مخصوص طریقے سے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم جلدی امراض یا دوسری بیماریوں میں ٹوٹکے آزمانے اور کسی بھی پھل یا سبزی وغیرہ سے ازخود علاج سے گریز کرنا چاہیے۔۔۔۔

close