کرونا اللہ کی ناراضگی ہے، اللہ نے ہم پر اپنے گھر کے دروازے بند کر لیے، آئیں توبہ کریں اور اللہ کو راضی کریں

سنا تھا اللہ جی جب ناراض ہوتےہیں تو سجدے کی توفیق چھین لیتے ہیں۔ اللہ جی نے امت مسلمہ پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔ مساجد میں نہ آنے اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی باتیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں وہ جن کے ذمے امت کو رہنمائی کی ذمہ داری تھی وہ دلائل لا رہے ہیں کہ حفاظت کے لیے یہ اقدام اٹھانا

پڑتے ہیں اور کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ امت سے اپیل کرے کہ لوگو استغفار کر لو اللہ کو گڑ گڑا کر منا لو،امت محمدی ﷺ سے اللہ ناراض ہیں تو اس رب کو منا لو،کاش کوئی رہبر اللہ کی ناراضی کو سمجھتاکہ وہ اللہ کیوں بے وقت کی بارشیں نازل فرما رہا ہے۔اس جبار نے کیوں ہم پر بیماری کا خوف مسلط کر دیاحالانکہ اس رب کا وعدہ ہےاطعمہم من جوعٍ و آمنہم من خوفتو کیوں نہیں لوٹتے ہم رب کی طرف۔پہلے بھی کئی بار اس فورم پر کہہ چکا ہوں کہ امت کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہےلوگو رب کو منا لو،اللہ سے کہو کہ اللہ آپ اتنے ناراض ہیں کہ ہم پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔ اللہ ہم بحیثیت مسلمان آپ سے معافی مانگتے ہیں ۔آپ غفور ہیں آپ رحیم ہیں ۔آپ نے ہر اس آیت کے آخر میں جہاں آپ نے لوگوں کو گناہوں سے منع کیا ایک خبر دی کہ واللہ غفور رحیم۔ کہیں آپ نے کہا ان اللہ سمیع علیم ،کہیں آپ نے رب اغفر وارحم وانت خیر راحمین۔اللہ ہم معافی مانگتے ہیں اے اللہ آپ نے ہمارے انفرادی گناہ چھپاۓ ہیں۔ اللہ ہم اس پر آپ کے شکر گزار ہیں ،لیکن اللہ ہمارے اجتماعی گناہ کی سزا اتنی بڑی نہ دیجیے کہ اپنے گھر کے دروازے بند کر دیں۔اللہ ہمارے اجتماعی گناہ اتنے زیادہ ہیں کہ ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں لیکن اللہ ہمیں اپنے اجتماعی گناہوں کا احساس ہی نہیں۔اللہ ہم نے ملک لیتے وقت جو وعدہ کیا تھا وہ ہم نےتوڑ دیااللہ ہم نے حیا کی ساری حدیں توڑ کر بے حیائی پسند کیا۔للہ ہم نے نکاح کی سنت چھوڑ کر زنا کو عام کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔اللہ ہم بنی اسرائیل سے بھی بد تر ثابت ہوۓ۔اللہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارے اجتماعی گناہوں کی فہرست کتنی لمبی ہےاللہ آپ نے نمرود کے لیے مچھر بھیجا تھا ۔اے اللہ نمرود نے آپ کا انکار کیا تھا اللہ ہم تو آپ کےاقراری ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے مچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے۔اللہ بیماریاں پہلے بھی تھیں لیکن اللہ آپ تو بیماری اس لیے بھیجتے ہیں کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں لیکن اے اللہ یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں آپ کے گھر میں داخل ہونے سےروک دیا۔اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ آپ کےگھر آسکیں اللہ ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں معاف کر دے۔ اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دیجیے ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لیے اپ کے گھر آتے تھے آپ معاف کردیتے تھے۔ اللہ آپ نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ اللہ پھر ہم کس در پر جائیں گےاللہ ہمیں یوں نہ دھتکاریےاللہ اس امت کو معاف کر دیجیے ۔اللہ کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ آپ دعا قبول کر لیں۔ اللہ جی آپ اپنے گھر کےدروازے کھول دیں ہم۔ آپ کے در پر آنا چاہتے ہیں اللہ ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دیجیے۔اللہ ہم نے سود شروع کر کے آپ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے لیکن اللہ اس معاملے میں ہم بے بس ہیں ۔ہمارے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں لیکن اللہ وہ تو لاپرواہ ہیں آپ سے، آپ ان کی سزا ہمیں نہ دیجیے۔اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹا دیجیے،اللہ ہماری توبہ قبول کر لیجیے۔اللہ

ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کیجیے جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں۔اللہ آپ انفرادی گناہوں کو معاف کر دیتے ہیں،آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دیجیے۔اللہ معاف کر دیجیے،اللہ معاف کر دیجیےا،للہ معاف کر دیجیے،۔اللہ ،اللہ ،اللہ ،استغفر الله،استغفر الله،استغفر الله۔رب کریم رحم کیجیے،اللہ ہم اس امت کو اکٹھا کرنے والا کوئی نہیں کوئی. امت کو استغفار کے راستے پر لانے والا نہیں،اللہ ہم اس فورم کے ذریعے اجتماعی معافی کی درخواست کرتے ہیں ۔اللہ اس کو قبول کیجیے ،ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے قومی مجرم کے طور پر امت کے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں۔ اللہ معاف کر دیجیے اللہ معاف کردیجیے،اللہ معاف کردیجیے،آمین ،آمین، آمین،اللہ یہ دکھاوے کی دعا نہیں ۔یہ امت کو متوجہ کرنے کے لیے دعا ہے۔ اللہ آپ اس امت کو توبہ کی توفیق دے دیں۔ اللہ اس امت پر اپنےدروازے کھول دیں۔آمین ،آمین ،آمین،نوٹ:اس دعا کو شیئر کرتے جائیے اس میں اضافہ کرتے جائیے جن اجتماعی گناہوں کا میں نے تذکرہ نہیں کیا اس کو آپ لکھ دیجیے سوشل میڈیا بہت بڑا فورم ہے اس فورم سے لوگوں نے بڑے بڑے کام کرواۓ ہیں آئیے اس فورم کےذریعے امت کو اجتماعی استغفار کی طرف لے آئیں۔ روٹھے رب کو منا لیں۔إن شاءالله رب رحیم ہماری توبہ یوں قبول کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں