پنجاب یونیورسٹی،ملکی ترقی کے لئے نئے علم کی تخلیق کی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر

لاہور (پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے نئے علم کی تخلیق کی ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈکلچرل سٹڈیز میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں شعبہ کی ڈائریکٹر

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ ہمیں آج کی دور کے حساس معاملات کا ادراک کر کے سخت محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ملکی ترقی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی ایمانداری اور دیانتداری سے کام لیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ تعلیم بڑی طاقت ہے اور یہ انسانوں کے جذبات، اخلاق، فکراور معاشرے میں رہن سہن سے منسلک ہے۔ انہوں نے بھی طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ انسانیت کی بہتری اور ملکی ترقی کے لئے کام کریں تاکہ پاکستان کا شمار دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکے۔ تقریب میں2015-19 سیشن کے ایک سو دس بی ایس آنرز کے طلباء و طالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کئے گئے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close