حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کرے، ظفر بختاوری

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ظفر بختاوری نے ای الیون ٹو میں اشعر گارمنٹس کا افتتاح کیا، سی ای او بابر مجید، آئی سی سی آئی کے سابق سنئیر نائب صدر خالد چوہدری ، ظریف احمد خان اور تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس

موقع پر تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے کہا کہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ تاجر برادری کی بقاء کا مسئلہ بنا ہوا ہے انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اپیل کی کہ وہ کاروباری حالات بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کریں اور آئندہ ٹیکس کے مسائل بھی حل کرائیں ملک کے اکانومی کے مسئلے حل کریں گے تو خوشحالی بھی ہوگی اور بےروزگاری بھی ختم ہوگئی۔۔۔۔ آل پاکستان انجمن تاجران نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافہ مسترد کر دیا لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافے کے مجوزہ فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ نا قابل قبول فیصلہ ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس سے ہر طبقہ متاثرہوا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طرح کی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت گزشتہ کئی ماہ سے اس سلسلے کوتواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خریدختم ہوتی جارہی ہے جس کے ہر طرح کے کاروبارپر

منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں فی الفور کمی کر کے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے تاکہ غریب آدمی اپنا گزر بسر اور دو وقت کی روٹی پوری کر سکے ۔۔۔۔۔مختصر عرصے میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، میئر اسلام آباداسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے نائب صدر عبدالرحمٰن خان کی قیادت میں نومنتخب میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ وفد میں چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر محبوباحمد خان، عرفان چوہدری اور طاہر محمود چوہدری شامل تھے۔ عبدالرحمٰن خان نے میئر اسلام آباد کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اگلے ہفتے دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے اس موقع پر وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے کیلئے منتخب ہوا ہوں لیکن اس مختصر وقت میں شہریوں کے مسائل حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ان کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کیس میں ایم سی آئی کے حق میں فیصلہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کزید کہا کہ

تاجروں کے بورڈ ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کے مسائل بھی حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ان کے دفتر کا دورہ کرنے اور انہیں مبارک باد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا شہر کی ترقی میں اہم کردار ہے لہذا فیصلہ سازی میں ان کے نمائندہ ادارہ چیمبر کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی آئی اور آئی سی سی آئی نے ہائی کورٹ میں پراپرٹی ٹیکس کا مشترکہ کیس جیتا ہے جو وفاقی دارالحکومت کے شہریوںکی جیت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پراپرٹی ٹیکس کے کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے جس سے تاجر برادری کو بھی بہتر ریلیف ملے گا۔ آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھر میں ٹریڈ لائسنس صرف اشیاء خورد ونوش کے بزنس پر لاگو ہوتا ہے لیکن ایم سی آئی نے ہر قسم کے کاروبار پر ٹریڈ لائسنس لاگو کیا ہے جو بلا جواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئیر اسلام آباد فوری طور پر تاجربرادری کو درپیش مسائل حل کرانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔۔۔۔  

close