ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر منور مغل کی آج چھٹی برسی منائی جائے گی۔

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر، سابق آرگنائزنگ سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی، سپر مارکیٹ کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر منور مغل مرحوم کی چھٹی برسی آج چیمبر ہاؤس میں منائی کی جائے گی۔ قرآن خوانی کا اہتمام صبح ساڑھے گیارہ بجے

جبکہ نماز ظہر سے قبل دعا کرائی جائے گی اور طعام کا اہتمام نماز کے بعد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار یاسر الیاس خان، سنیئرنائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبدالرحمن خان، چیئرمین فاؤنڈر گروپ میاں اکرم فرید، کونسل ممبران اور ایگزیکٹو ممبران نے تاجروں اور صنعتکاروں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔۔۔۔

پریس ریلیز،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کرسمس کاکیک کاٹنے کی تقریب مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جس میں فادر سلوسٹر جوزف، پاکستان اقلیتی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند، چوہدری رشید فرزند، اکاش تارہ، شہریار شمس، یونس شکیل، منظور مسیح، جمیل کھوکھر، مورس جاناور آصف جان سمیت مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار اد ا کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسیحی برادری حضرت مسیح علیہ سلام کا یوم پیدائش منانے کی تیاریاں کر رہی ہے جنہوں نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور پوری انسانیت کی فلاح وبہبود کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح علیہ سلام نے نہ صرف بیماروں کا علاج کیا بلکہ انسانیت کو دوسروں کے ساتھ ہمیشہ محبت، برداشت اور رحم کا رویہ رکھنے کی تعلیم دی اور اسلام بھی انہی اقدار کا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے لہذا تمام مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے چوہدری اشرف فرزند کوبین المذاہب ہم آہنگی  کمیٹی کاکنوینر  نامزد کیا ہے تا کہ وہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان ہم آہنگی و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے کوشش کریں۔  انہوں نے یقین دہانی کرائی چیمبر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں و صنعتکاروار ں کے کاروباری مفاداتکے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مزید تاجروصنعتکار چیمبر کے

ممبر بنیں اور اس کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد بھی پیش کی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام طبقات نے مل جل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت کرنی ہے تا کہ ہمارا ملک تیزی سے آگے بڑھے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔چیمبر کے سابق صدور ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فادر سلوسٹر جوزف نے اس موقع پر حضرت مسیحی علیہ سلام کا پیغام پڑھ کو شرکاء کو سنایا۔ انہوں ن ے کہا کہ مسیحی علیہ سلام نے ہمیشہ ا صلاح، محبت اور معافی کا درس دیا ہے جس پر عمل کر کے پاکستان کو مزید پرامن ملک بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں نے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ آئی سی سی آئی کی انٹر فیتھ ہارمنیکمیٹی کے کنوینر چوہدری اشرف فرزند نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسیحی برادی کیلئے کرسمس کا کیک کاٹنے

کی تقریب منعقد کرنے پر چیمبر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں کی بہتری سمیت دیگر کوششوں میں مسیحی برادری چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔۔۔۔۔

close