نئے چینی سفیر نون رونگ کی تعیناتی کا خیر مقدم، چینی سفیر دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، ثمینہ فاضل

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے نئے سفیر کی تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون رونگ سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔چینی سفیرنون

رونگ صنعت و تجارت اور اقتصادی امور کے ماہر ہیں اور انکا ماضی کامیابیوں سے مزین ہے جسکی وجہ سے پاکستان کی کاروباری برادری نے بھی ان سے بڑی امیدیںوابستہ کی ہوئی ہیں۔ ثمینہ فاضل نے کہا کہ پاکستانی حکومت بیلٹ اینڈ روڑ منصوبے کی سب سے بڑا حامی ہے جبکہ یہ عوام میں بھی بے حد مقبول ہے۔ اس منصوبے کے تحت بننے والی چھ اقتصادی راہداریوں میں سب سے اہم سی پیک پاکستان میں زیر تعمیر ہے جس پر کام کی رفتارمزید بڑھ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ویمن چیمبر نئے چینی سفیر سے ہر ممکن تعاون کرے گا اور چینی منڈیوں میں پاکستانی خواتین کی مصنوعات اور کاروباری خواتین کی تربیت کے لئے پر امید ہے۔ پاکستانی خواتین ٹیکسٹائل ڈیزائنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آن لائن مارکیٹنگ میں چینی مہارت سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام چین کے تعاون کے مشکور ہیں چینی امداد نے بڑے مسائل حل کئے ہیں اور حالیہ وبا کے دوران ان کے تعاون سے پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ ۔۔۔۔

close