ڈیزل سے بجلی بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے، گردشی قرضہ 14ارب ڈالر کے برابرپہنچ چکا، تاجر رہنما شاہد رشید بٹ کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی این پی)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مہنگے ایندھن سے بجلی بنانے سے جہاں عوام اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے وہیں گردشی قرضہ جو چوبیس ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو […]

پاکستان کے کس علاقے میں درختوں کی کٹائی عروج پر؟ سرسبز جنگل کو ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

لسبیلہ (آئی این پی)لسبیلہ میں درختوں کی کٹائی عروج پر سبز جنگل کو ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ضلع لسبیلہ میں ایک جانب پودے لگا کر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پلانٹ فار پاکستان منایا جاتا ہے تو دوسری جانب محکمہ جنگلات […]

اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے خاتون جان کی بازی ہار گئی، ڈاکٹر پکڑا گیا

دکی (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع دکی میں اتائی ڈاکٹر کے ہا تھوں مبینہ غلط انجکشن لگنے کے بعد خاتون جان کی با زی ہا رگئی۔عبدالقادر خروٹی کے مطابق اسکی اہلیہ گل مکئی کو بخار تھا جسے نجی کلینک منتقل کردیا گیا جسے […]

کراچی، منوڑہ کے ساحل پر پر 28 فٹ سے زیادہ لمبی مردہ وہیل پائی گئی، متعلقہ ادارے بے خبر

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے جزیرے منوڑہ کے ساحل پر ایک بڑی مردہ وہیل پائی گئی ہے۔ ماہی گیروں نے منوڑہ پر ایک 28 فٹ لمبی وہیل کو پایا، جو مردہ حالت میں ساحل پر لہروں میں بہہ کر آ گئی تھی۔ماہی گیروں کا […]

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، بائیکاٹ کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ووٹ ڈالا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے 4 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔نثار کھوڑو کو […]

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست کیلئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، وزیر اعلیٰ سندھ کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے کہے بغیر تحریک انصاف کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست کیلئے ہمیں ووٹ دے دیا ہے۔کراچی میں وزیر اعظم کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا […]

سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اےکے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیدیا

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت کے موقع پرحریم […]

یوم ثقافت پنجاب 14 مارچ کو منایا جائے گا پروفیسر انور مسعود کی صدارت میں مزاحیہ مشاعرہ، فوک میوزک نائیٹ ہو گی

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم ثقافت پنجاب 14 مارچ کومنایا جائے گا۔یوم ثقافت کی تقریبات صبح 10 بجے شروع ہوں گی اور پورے دن جاری رہیں گی۔تقریبات میں دستکاروں کے سٹال، میوزیکل پرفارمنس، پنجاب کی ثقافت کے عنوان سے پوسٹرسازی کے مقابلے […]

گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

غذر(آ ئی این پی) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،غذرکے بالائی علاقوں میں شدیدبرف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیابرف باری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی سردی کی شدت میں اضافے کے […]

قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس میں اسٹیٹ بنک نے چیئر اے این قاضی قائم کر دی

گلگت(آئی این پی)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اہبت سابق گورنراے جی این قاضی کے نام پر شعبہ اکنامکس میں چیئر اے این قاضی قائم کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود بطور اے جی این قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی […]

پولیس کا مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد پولیس کا مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے […]

close