*گندم مہنگی، آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ*
گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فلور ملز نے فی کلو آٹا 20 روپے تک مہنگا کر دیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 14,500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گئی۔
*نئے نرخ:*
– *ہول سیل:* ریگولر آٹا 155، میدہ 167، فائن آٹا 180 روپے فی کلو
– *ریٹیل:* ریگولر آٹا 170، فائن 200، چکی آٹا 210 روپے فی کلو
ذرائع کے مطابق نرخ بڑھانے سے پہلے ملز نے کئی روز سپلائی روکے رکھی جس سے دکانوں پر اسٹاک کم ہو گیا۔ درآمدی گندم نومبر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے 15 اکتوبر سے 12,500 روپے فی 100 کلو کے حساب سے فلور ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذخائر میں اس وقت 3 لاکھ 46 ہزار ٹن گندم موجود ہے جو پاسکو اور درآمدی گندم کے بعد 8 لاکھ 36 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔






