آج گوشت اور انڈوں ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کیا ؟ جانئے

 

26 ستمبر 2026 کے لیے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور انڈوں کے نرخ جاری کر دیے گئے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق جاپانی پھل 240 روپے، سندر خانی انگور 600 روپے، کیلا 180 روپے فی درجن، دیسی انار 350 روپے، پپیتا 280 روپے جبکہ سیب گاچہ سپیشل 395 روپے فی کلو مقرر ہے۔

سبزیوں میں شملہ مرچ 285 روپے، پیاز 185 روپے، چائنہ لہسن 300 روپے، دیسی لہسن 185 روپے، فارمی کھیرا 80 روپے، بھنڈی 190 روپے، چائنیز لیموں 120 روپے جبکہ تھائی لینڈ ادرک 370 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

گوشت کے نرخوں کے مطابق بکرے کا گوشت 1600 روپے اور گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو ہے۔ زندہ برائلر مرغی 289 روپے جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 439 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 261 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔