پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی کے مقابلے میں 21 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ملک بھر میں شہریوں کے سفری اور دیگر اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔






