پاکستان میں 5 ستمبر 2026 سے 7 ستمبر 2026 تک پیٹرول کی قیمت 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 345 روپے 87 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 378 روپے 05 پیسے ہوگئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی اور 22 مرتبہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور سابقہ نرخ برقرار رہتے ہیں۔






