مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور (آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

نئے نرخ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے اضافے سے 338 روپے فی کلو ہوگئی۔

فارمی انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 سے 30 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔