لاہور(آئی این پی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 519 روپے فی کلو ہوگئی۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور یہ 358 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15 سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔





