//

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ، اب قیمت کیا ؟ اہم خبر آگئی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نرخ گر گئے

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 126 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 29 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 108 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 168 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close