ایف بی آر نےتوانائی سیکٹرکو ہی ٹیکس کولیکشن ایجنٹ بنا دیا،صارفین سےبجلی بلزمیں نوروپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہےکہ بجلی بلز میں مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل ہیں،جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اورایڈوانس ٹیکس بھی شامل ہیں،ان ٹیکسز کے ذریعے سالانہ 900 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جارہی ہے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ یہی ٹیکسزہیں۔
یہی ٹیکسزعام صارفین،صنعتوں کیلئےبجلی لاگت میں اضافےکا باعث بن رہےہیں صارفین سےبجلی بلزپر18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس وصولی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






