سستا پیٹرول کہاں ملے گا؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

معروف کمپنی نے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول پمپس پر 5 روپے فی لیٹر رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ شہری ہر لیٹر ایندھن میں بچت کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوا جبکہ ہائی آکٹین فیول کی قیمت کچھ علاقوں میں 500 سے 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اگرچہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ موجود ہے، تاہم حکومتی ریگولیشن کے باعث ملک بھر میں قیمتیں ایک حد تک یکساں رکھی جاتی ہیں، جس کے تحت آئل کمپنیاں مقررہ نرخ سے زیادہ پر فروخت نہیں کر سکتیں۔

اس صورتحال میں اٹک پیٹرولیم نے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ایک نئی حکمت عملی متعارف کرائی، کمپنی نے اپنے براہ راست آپریٹ کیے جانے والے پیٹرول پمپس پر 5 روپے فی لیٹر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ رعایت صرف کمپنی کے زیر انتظام پمپس پر دستیاب ہوگی اور ڈیلر کے زیر انتظام اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملک بھر میں کمپنی کے تقریباً 45 پمپس موجود ہیں جو زیادہ تر بڑے شہروں اور موٹروے روٹس پر واقع ہیں اور انہیں “کمپنی آپریٹڈ” کے طور پر واضح طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی آکٹین فیول کی قیمتیں مکمل طور پر ڈی ریگولیٹڈ ہیں، جس کے باعث مختلف کمپنیوں کے نرخوں میں نمایاں فرق دیکھنے میں آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں لیوی میں اضافے کے بعد ہائی آکٹین کی قیمتیں 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھیں، تاہم بعد میں عالمی کمپنی آرامکو کی جانب سے قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد مارکیٹ میں مقابلہ بڑھا اور قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close