خطےکی غیر یقینی صورتحال کےباوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسےکی کمی کردی گئی۔ ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 3روپے69پیسےسستاکردیا گیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے لیے ہوگا،فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 303روپے81 پیسے مقرر کردی گئی ۔
ایل پی جی کے11.8کلوگرام گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3584روپے 90 پیسےمقرر کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






