پاکستانیوں کیلئے بری خبر ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی میں فریش ملک ایسوسی ایشن نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

 

اس حوالے سے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی لیٹر دودھ کی قیمت 220 سے بڑھ کر 250 روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 190 روپے ہے، بغیر اجازت دودھ دہی کی نئی قیمت مقرر نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close