مرغی مزید مہنگی،بیف،مٹن کی قیمتیں کیا ؟

لاہور میں برائلر گوشت، انڈوں اور دیگر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے اضافے کے بعد یہ 548 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔ چند ہفتوں کے دوران انڈوں کی قیمت بھی 215 روپے فی درجن سے بڑھ کر 245 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔

شہریوں کے مطابق مٹن اور بیف سرکاری نرخوں پر کہیں بھی دستیاب نہیں۔ مارکیٹ میں مٹن 3200 سے 3500 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیف جو سرکاری طور پر 800 روپے فی کلو مقرر ہے، 1400 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مؤثر بنایا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close