ڈالرکی قیمت میں بڑی ردو بدل،کمی یا اضافہ؟

اسٹیٹ بینک کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے کم ہو کر 281.42 روپے پر بند ہوئی، جو کہ پہلے 281.45 روپے تھی۔

دوسری جانب، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 282.45 روپے کا ہوگیا۔

دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی صورتحال کچھ یوں رہی:

یورو: 94 پیسے مہنگا ہوکر 335.29 روپے کا ہوگیا

برطانوی پاؤنڈ: 9 پیسے سستا ہو کر 384.81 روپے پر آ گیا

یو اے ای درہم: 1 پیسہ کم ہوکر 77.79 روپے پر آ گیا

سعودی ریال: 75.80 روپے پر مستحکم رہا

کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر استحکام دیکھا جا رہا ہے۔