ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 20 ڈالر کم ہوکر 3303 ڈالر فی اونس ہے۔






