سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر اضافے سے 2921 ڈالر فی اونس ہے۔