موٹرسائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آ گئی

تیزرفتار موٹر سائیکل سواراب ذرا آہستہ چلیں ،کیونکہ پنجاب بھر میں موٹرسائیکل کی رفتار60کلومیٹر مقرر کردی گئی ۔

موٹرسائیکل کی حدرفتار60 کلومیٹر کرنے کی منظوری کابینہ نے دی تھی،60 کلومیٹر سے زائد پر رفتارپربائیک چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈی جی پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔