مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

وزارت خزانہ کی اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے علاوہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت نے پہلی سہہ ماہی میں مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا۔ ستمبر میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پر آگئی۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1.03 ارب ڈالر کی قسط ملنے سے معیشت کو تقویت ملی۔ ایس سی او کانفرنس سے کاروبار و مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں میں معیشت پائیدار بحالی کے سفر پر گامزن رہے گی۔ ترسیلات زر میں 38.8 فیصد اضافہ اور حجم 8.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ اور حجم 7.49 ارب ڈالر رہا۔زیرجائزہ عرصے کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 70.4 فیصد اضافہ ہوا اور 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافے سے 77 کروڑ ڈالر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں