فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 26 مارچ 2024 کو اپنی 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا- میٹنگ کا کورم 57.20 فیصد تھا جس کی نمائندگی ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ اور پراکسیز کے ذریعے ہوئی۔ انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،NAFA، NIT ،APF،Atlas سمیت تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز اور دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر ذوالفقار علی حیدر (ریٹائرڈ)، ستارہ امتیاز(ملٹری) نے ہاؤس کا آغاز کیا۔ چیئرمین ایف ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز، جناب وقار احمد ملک نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ایف سی، جناب سرفراز احمد رحمان نے حصص یافتگان کو سال 2023 کے دوران کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

جناب سرفراز احمد رحمان نے شیئر ہولڈرز کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہاؤس کو کمپنی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشکل معاشی حالات کے باوجود کارکردگی کے اعلیٰ معیارات حاصل کرنے اور قابل قدر شیئر ہولڈرز کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے لیے ایف ایف سی کے عزم کی مزید یقین دہانی کرائی۔

close