قسطوں پر موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) حالیہ عرصے میں موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہنڈا 125سی سی بھی بہت مہنگی ہو چکی ہے۔

مارچ 2024ء میں ہنڈا 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے جبکہ ہنڈا 125سیلف سٹارٹ کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہے۔قیمت میں اس قدر اضافے کے سبب جو لوگ اپنی پسند کی یہ بائیک خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ کمپنی بغیر سود آسان اقساط پر بھی یہ بائیک دے رہی ہے۔ کسٹمرز بغیر سود تین ماہ اور چھ ماہ کی اقساط پر یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ایک سالہ، ڈیڑھ سالہ، دو سالہ، اڑھائی سالہ اور تین سالہ اقساط پلان پر سود لاگو ہو گا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تین ماہ کے بغیر سود پلان میں ماہانہ قسط 78ہزار 300اور 6ماہ کے بغیر سود پلان میں ماہانہ قسط 43ہزار 700روپے ہو گی۔ ایک سالہ پلان میں ماہانہ قسط 23ہزار 950روپے، ڈیڑھ سالہ پلان میں 17ہزار440روپے، دو سالہ پلان میں 14ہزار 250روپے، اڑھائی سالہ پلان میں 12ہزار375روپے اور تین سالہ پلان میں ماہانہ قسط 11ہزار 100روپے ہو گی۔

close