مضان المبارک میں مہنگائی، ایکسپورٹ پر پابندی عائد

لاہور(پی این آئی)مضان المبارک میں مہنگائی، ایکسپورٹ پر پابندی عائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیاز اور کیلے کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد، رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کیلے اور پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندی 15 اپریل تک لگائی گئی ہے، حکومت نے ڈائریکٹوریٹ کو کیلے اور پیاز کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ ایک ہفتے میں کیلے کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کی آمد پر ملک میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث مہنگائی کا مجموعی پارہ 32 اعشاریہ 39 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔رواں ہفتے میں پیاز، آلو، ٹماٹر، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئیں، ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 60 روپے 1 پیسے مہنگا ہوا، فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 238 روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آلو فی کلو 13 روپے 36 پیسے مہنگے ہوئے، ٹماٹر فی کلو 19 روپے 26 پیسے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا، کیلے فی درجن 10 روپے 22 پیسے مہنگے ہوئےایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کا اضافہ، پیٹرول، جلانے کی لکڑی، بیف ،مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ، چکن، چائے ،بریڈ اور گڑ سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 31 روپے 6 پیسے فی کلو ، ڈالڈا کوکنگ آئل 26 روپے 2 پیسے سستا ہوا، چاول، چینی، مصالحہ دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل، تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close