موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی) یاماہا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹرسائیکلز پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو کسٹمرز ’پے پرو‘ (PayPro)کے ذریعے ادائیگی کریں گے، وہ اس خصوصی رعایت کے اہل ہوں گے۔

اس آفر کے تحت صرف 25فیصد رقم پیشگی ادا کرکے صفر شرح سود پر دو سال کی آسان اقساط میں سوزوکی موٹرسائیکلز حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس آفر کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پاک سوزوکی کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا قریبی شوروم جائیں۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل یاماہا پاکستان کی طرف سے بھی آسان اقساط پر موٹرسائیکلز دینے کی آفر متعارف کرائی گئی تھی۔

close