یکم دسمبر سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) یکم دسمبر سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟۔۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے1 فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2 فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔

close