موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔ یاماہا کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی نے اور ایک ماڈل کی قیمت میں 17000 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ یاماہا کمپنی کی جانب سے وائے بی 125 ڈی ایکس ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی وائے بی آر 125 ماڈل کی قیمت میں بھی چند روز قبل 17000 ہزار کا اضافہ کرچکی ہے۔ یاماہا نے قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

close