ڈالر بے قابو، ریٹ میں مزید اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

close