بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ کس پر ڈال دیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر ڈال دیا۔ میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے جبکہ لائن و لیتھ پر بالنگ نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹرز نے کھل کر کھیلا۔

ابتدائی 10 اوورز میں اپنی بالنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ہدف تک پہنچنے کے امکانات تھے تاہم پارٹنرشپ قائم نہ رکھ سکے، جس کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں