عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کی درخواست جمع کرادی۔کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے فی یونٹ قیمت میں تین روپے دو پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت ہوگی اور منظوری کی صورت میں 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر پڑے گا۔

close