مہنگائی ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، آٹا سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)پورٹ قاسم پر روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے ، جس کے بعد ملک میں آٹا سستا ہونے کا امکان ہے۔ دونوں جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپے کلو کم ہو کر 118 روپے کلو پر آ گئے ہیں ۔ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہو گی۔

close