مسلسل گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) مسلسل گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق5600 اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔

close