پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ؟ محکمہ ایکسائز نے وضاحت جاری کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ ایکسائز نے کہاہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کے 2014والے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں۔

 

 

 

محکمہ ایکسا ئز معمول کا سروے کروا رہا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ سروے ہر 5سال بعد کرانا ضروری ہے جو 10سال بعد کرایا جا ہا ہے،ترجمان مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں،نئے سروے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیکس کے ریٹ بڑھائے جارہے ہیں،جون 2024تک کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

close